Time 15 اپریل ، 2022
پاکستان

راجہ پرویز اشرف کے بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان

اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل
اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت تک صرف راجہ پرویز اشرف نے ہی کاغذات جمع کروائے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :