16 اپریل ، 2022
سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔
صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہو گی؟
اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ان کا خیال ہے ابھی پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی۔
اس سوال پر کہ آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟ آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے۔