پاکستان
08 نومبر ، 2012

کراچی:رینجرز ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی

کراچی:رینجرز ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی

کراچی …کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع سچل رینجرز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں21 افراد زخمی ہوگئے۔،زخمیوں میں تین رینجرز اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے صبح 7 بجے سے کچھ منٹ قبل بارود سے بھری گاڑی نارتھ ناظم آباد میں پرانے پاسپورٹ آفس میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ سے ٹکرادی، جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 21 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کے رہائشی حصے کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی۔ ترجمان کے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تاہم ادادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں اور آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈو کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور مرکزی دورازے کو توڑتا ہوا اندر داخل ہوا اور بارود سے بھری گاڑی درخت سے ٹکرا دی۔ دھماکے میں 150 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔زخمی رینجرز اہلکار نے اسپتال میں جیونیوز کو بتایا کہ خود کش حملہ آور سوزوکی گاڑی میں سوار تھا جس نے گیٹ کو ٹکر ماری۔ دیگر زخمیوں میں طارق محمد، فاروق، وزیر، عدیل، غلام مصطفی، قادر خان، محمد انور اور دو نامعلوم رینجرز اہلکار جبکہ پولیس اہلکار واجد علی اور ایک شہری ولی خان بھی شامل ہیں۔ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی مذمت کی۔

مزید خبریں :