پاکستان
Time 17 اپریل ، 2022

حمزہ سے حلف لینےکا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعدکروں گا،گورنر پنجاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز  سے حلف لینےکا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حلف لینےکا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،   رپورٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ حلف کس نے لینا ہے۔

 عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ،  حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا،  جو بھی فیصلہ کروں گا آئین اور قانون کے تحت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی بڑی وضع داری سے ایوان چلاتے رہے ، ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی حلف لینے سے انکار کیا تو صدر مملکت حلف کے لیے مجاز شخصیت کو نامزد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :