پاکستان
Time 17 اپریل ، 2022

ریحام خان کی پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے اداکاروں پر تنقید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حمایت کرنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں فنکار برادری  نے شرکت کی جس میں معروف اداکار بھی شامل تھے۔

جلسے کی تصاویر اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جب کہ ساتھ ہی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

اداکار منیب بٹ جلسے میں شرکت نہ کرسکے لیکن انہوں نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنی گاڑی پر پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا اور ساتھ ہی لکھا کہ 'میں جلسے میں موجود نہیں تھا، لیکن کیا ردعمل دیا ہے کراچی نے'۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ریحام خان نے لکھا کہ 'جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں ،کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی '۔


مزید خبریں :