18 اپریل ، 2022
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت سے متعلق دریافت کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔
عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا ہے۔