Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران دور حکومت میں لنگر خانوں کی تعداد پر ثانیہ نشتر اور احسن اقبال میں نوک جھونک

احسن اقبال نے ٹوئٹر پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،فوٹو: فائل
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،فوٹو: فائل

عمران خان کے دور حکومت میں احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔

احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں    تنقید کرتے  ہوئے لکھا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے ، ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک “سیلانی” (NGO) فراہم کرتی تھی، پرایا مال مگر کریڈٹ اپنا، ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈا کے زور پہ چل رہی تھی۔

بعد ازاں ثانیہ نشتر نے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتےہوئے انھیں جواب دیا۔

  جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولےگئے۔

ثانیہ نشتر نے لنگر خانوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ تقریباََ 125پناہ گاہوں میں لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر کھولےگئے۔

ثانیہ نشتر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ روزانہ تقریباََ ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔