دنیا
17 فروری ، 2012

شام کے مسئلہ پر روس سے سمجھوتہ ممکن ہے، فرانس

ویانا…فرانس نے کہا ہے کہ شام کے مسئلہ پر روس کے ساتھ سمجھوتہ ممکن ہے،ہمیں شام میں تشدد کے خاتمہ کیلئے سب کچھ کرنا چاہیے، فرانس شام کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئے نئی قرارداد پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوپے نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس شام میں طویل عرصہ تک موجودہ سیاسی صورتحال قبول نہیں کرے گا، ہمارے لئے مختصر المدت مقاصد کے حوالے سے کسی سمجھوتہ پر پہنچنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شام میں تشدد کے خاتمہ کیلئے سب کچھ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس شام کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئے نئی قرارداد پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے عبوری منصوبہ کو ویٹو کرنے کے باوجود پیرس ماسکو کے ساتھ شام کی جوں کی توں صورتحال کے خاتمہ کیلئے سلامتی کونسل میں نئی قرارداد لانے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں :