Time 20 اپریل ، 2022
پاکستان

سکیورٹی خدشات ہیں عمران مینار پاکستان نہ جائیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط لکھ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسےکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو خط لکھ دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہےکہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نےکہا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔

خیال رہےکہ وفاق میں حکومت ختم ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،  پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں


مزید خبریں :