20 اپریل ، 2022
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے چند سوالات کیے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں، الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟
رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا امریکیوں سےکیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دن بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو امریکا کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، "ابسلوٹلی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے ملاقات کے لیے "ایبسلوٹلی یس" کیوں کہا؟