Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

مزید خبریں :