پاکستان
Time 21 اپریل ، 2022

مودی کی مسلم مخالف کارروائیوں پر نظر ہے: الہان عمر

امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی/ ویڈیو اسکرین گریب
امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی/ ویڈیو اسکرین گریب

مظفرآباد : امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا کہنا ہےکہ مودی کی جانب سے مسلم مخالف کارروائیوں پرنظر ہے۔

امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ مودی کی جانب سے مسلم مخالف کاروائیوں پرنظر ہے، ہماری خارجہ امورکمیٹی میں انسانی حقوق کا معاملہ زیرسماعت ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ خارجہ امورکمیٹی میں کشمیرکے سوال پر بھی بات ہوگی جب کہ دورےکے اختتام پرباقاعدہ پریس کانفرنس میں سوالوں کےجواب دوں  گی۔

واضح رہےکہ امریکی رکن کانگریس ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔


مزید خبریں :