22 اپریل ، 2022
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھے ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ غلط طور پر روکا ہوا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے، ان کے پاسپورٹ پی ٹی آئی حکومت نے غلط طور پر روکا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہوگئے تھے، پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔