Time 23 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

صاحبہ کو بیٹی کیلئے اللہ سے دعائیں مانگتے دیکھا: جویریہ سعود

میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/جویریہ سعود
میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/جویریہ سعود

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دیرینہ دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

جویریہ نے لکھا کہ 'میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا'۔

اداکارہ نے لکھا کہ 'میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا، انہیں بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔


مزید خبریں :