23 اپریل ، 2022
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہوا جس میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان قومی سلامتی کمیٹی سےمتعلق اپنےدوٹوک مؤقف سے آگاہ کریں گے اور اس حوالے سے آج ہی پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےنئےاعلامیہ میں پی ٹی آئی کےمؤقف کی تصدیق کی گئی، نئے اعلامیہ میں بھی پاکستان میں مداخلت کی تصدیق ہوئی، قوم کسی صورت امریکی غلامی قبول نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کےمبینہ جانبدارانہ رویے پر بھی گفتگوکی گئی، عمران خان نےاسلام آبادمیں پاور شو کیلئے بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔