شہناز گل نے سلمان خان سے تعلق پر وضاحت پیش کر دی

میرے منہ سے کبھی ان کے لیے سلمان خان نہیں نکلے گا، میں ہمیشہ انہیں سر ہی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں: شہناز__فوٹو فائل
میرے منہ سے کبھی ان کے لیے سلمان خان نہیں نکلے گا، میں ہمیشہ انہیں سر ہی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں: شہناز__فوٹو فائل

بھارت کے مایاناز رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے سلمان خان سے اپنے تعلق پر وضاحت پیش کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہناز گل نے کہا کہ 'لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سلمان سر کے بہت قریب ہوں،کچھ مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ میں ذاتی طور پر ان سے ملاقات کرتی ہوں اور وقت گزارتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے'۔

شہناز نے انکشاف کیا کہ 'میں ان سے کبھی بھی ذاتی طور پر نہیں ملی، میں ان کے سامنے زیادہ بات چیت نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے سامنے خود کو شرمیلی محسوس کرتی ہوں، میرے پاس ان (سلمان خان) کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میرے منہ سے کبھی ان کے لیے سلمان خان نہیں نکلے گا، میں ہمیشہ انہیں سر ہی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں'۔

سابقہ بگ باس کنٹیسٹنٹ نے کہا کہ 'سلمان خان کو پتہ ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے، وہ انتہائی پر اعتماد شخص ہیں، وہ ہر صورتحال کو بہت اچھی طرح سے سنبھال لیتے ہیں'۔

واضح رہے کہ شہناز گل بگ باس کی تاریخ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کنٹسٹینٹ رہ چکی ہیں۔ ان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ اور سلمان خان کافی اچھے دوست بن چکے ہیں اور اداکارہ شہناز کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :