ای سی ایل سےنام نہ نکلنے پرمحسن داوڑکا وزیراعظم کیساتھ دورہ سعودیہ کھٹائی میں پڑگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا  وزیراعظم  شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کی روشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ  کو  وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب  جانےکے لیے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم  میری اطلاع کے مطابق میرا  نام تاحال ای سی ایل  پر موجود  ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، ، اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔


مزید خبریں :