24 اپریل ، 2022
رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگاالبتہ اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا نظارہ جنوبی امریکا،انٹارکٹیکا میں کیاجاسکےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز30 اپریل رات 11 بجکر 45 منٹ پرہوگا جبکہ اس کا اختتام یکم مئی کو 3بجکر 38 منٹ پر ہوگا۔