25 اپریل ، 2022
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اوگرا تمام صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئےہے۔
ترجمان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پر کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہی ہیں۔
دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے۔