دنیا کی معمر ترین 119 سالہ خاتون چل بسیں

2019 میں کین تناکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا گیا/فوٹوبشکریہ رائٹرز
2019 میں کین تناکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا گیا/فوٹوبشکریہ رائٹرز

جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون کین تناکا 119 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

جاپانی اخبار کے مطابق کین تناکا کا انتقال 19 اپریل 2022 کو جاپان کے جنوب مغربی علاقے فوکاکا کے ایک اسپتال میں ہوا۔

کین تناکا 2 جنوری 1903 میں فوکاکا میں ہی پیدا ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کین تناکا‘ اپنی زندگی کے اوائل میں ایک کاروباری خاتون تھیں، اُن کی نوڈلز اور چاول کیک کی دکان تھی۔

کین نے 1922 میں تناکا نامی شخص کے ساتھ شادی کی جن سے اُن کے چاربچے ہوئے تھے جبکہ اُنہوں نے ایک بچہ گود بھی لیا تھا۔

2019 میں کین تناکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کین تناکاانتقال سے قبل جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور ان کی صحت کچھ عرصے قبل تک قدرے بہتر تھی۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عمر کے افراد جاپان میں پائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :