26 اپریل ، 2022
جامعہ کراچی میں خودکش حملے میں ممکنہ طور پر خاتون خودکش بمبار نے یونیورسٹی آنے کیلئے رکشہ استعمال کیا۔
جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون خودکش بمبار نے یونیورسٹی آنے کیلئے رکشے کا استعمال کیا۔
حکام نے بتایا کہ خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کیلئے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا، ممکنہ طور پر خاتون جامعہ کراچی میں دوپہر ایک بج کر 56 منٹ پر داخل ہوئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق رکشے کی تلاش نمبر پلیٹ کے ذریعے کی جارہی ہے۔