Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2022
پاکستان

بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری پر بہن بختاور کا ردعمل

انسٹاگرام پر بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے/فوتوفائل
انسٹاگرام پر بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے/فوتوفائل

پاکستان پیپلز  پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو آج بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بختاور نے اپنی انسٹااسٹوری پوسٹ میں بلاول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سی ای سی کے فیصلے کے پیش نظر آج بلاول متحدہ حکومت میں بطور وزیر خارجہ حلف اٹھائیں گے، ہم اس سے زیادہ فخر نہیں کر سکتے۔

بختاور بھٹو  زرداری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلاول پارلیمنٹ میں پہلے سے ہی مقبول اور اپنی جمہوری اقدار  پر قائم ہیں۔

آصف زرداری کی صاحبزادی نے اپنی پوسٹ میں بلاول کو بطور وزیر خارجہ دیکھنے پر پرجوش ہونے کا اظہار بھی کیا۔