27 اپریل ، 2022
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار، عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کیلئے بلایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی بات ہوگی۔
لاہور ہائی کورٹ نے کل تک گورنر کو حلف لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔