پاکستان
Time 29 اپریل ، 2022

مسجد نبوی ﷺ میں آواز بلند کرنے پر عوام کا بھی شدید ردعمل

مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز آوازیں بلند کیے جانے کے واقعے پر عوام کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے روضہ رسول ﷺ کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورہ الحجرات کی آیت پوسٹ کر کے مسجد نبوی ﷺ کی حرمت کا احساس اجاگر کیا اور پیغمبر اسلام ﷺ کی عظمت کے احترام پر زور دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سعودی عرب سے کارروائی کی اپیل بھی کی۔

عوام نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال کھینچنے کے واقعے کی بھی بھرپور مذمت کی۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے کہا کہ جب غنڈوں نے نعرے لگائے تو نڈر مریم اورنگزیب نے مسکراہٹ اور سلام سے جواب دیا، مریم اورنگزیب ایک سچے مسلمان اور خوبصورت پاکستانی کے طور پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں۔

مزید خبریں :