Time 30 اپریل ، 2022
پاکستان

عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

آج عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔ اسکرین گریب
آج عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔ اسکرین گریب

گورنر پنجاب کی جانب سے استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے والے عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

آج عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی اطلاع ملنے کے بعد عثمان بزدار کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے۔

عثمان بزدار کی سکیورٹی کے دو سے تین افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا جن کے ساتھ وہ اسمبلی سے روانہ ہوئے۔

اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹاف کو کچھ واپس بھیجا ہے۔ 

مزید خبریں :