30 اپریل ، 2022
سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید کی ہے۔
عفت عمرنے حال ہی میں مسجد نبوی میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بات کی۔
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔
اس سے قبل بھی عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔