پی ایس ایل 8 کا میلہ کب سجے گا؟ ونڈو کی نشاندہی ہوگئی

جنوری 2023میں نیوزی لینڈ اور اس کےبعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی/فوٹوفائل
جنوری 2023میں نیوزی لینڈ اور اس کےبعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی/فوٹوفائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں سجنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کےمطابق جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ اور اس کےبعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی جس کے بعد پاکستان  سپر لیگ  8 کا میلہ سجے گا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی ایس ایل 8 کے لیے ونڈو کی نشاندہی کر لی ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 8 آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی، لاہور، ملتان  اور  راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام  کی تھی۔

مزید خبریں :