کھیل
Time 27 مارچ ، 2022

پی ایس ایل7 کی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی

م لاہور قلندرز کی انتظامیہ ٹرافی لے کر واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔ —فوٹو: لاہور قلندرز
م لاہور قلندرز کی انتظامیہ ٹرافی لے کر واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔ —فوٹو: لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ ٹرافی لے کر واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی معروف ٹیم لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹرافی کو واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پرچم پریڈ تقریب کا دورہ کروایا ۔ اس موقع پر وہاں  پر رینجرز کے اہلکاروں کو ٹرافی تھمائی گئی ۔

رینجرز کے نوجوانوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی ہاتھ میں اٹھائے پریڈ کی اور تصاویربھی بنوائیں  —فوٹو: لاہور قلندرز
رینجرز کے نوجوانوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی ہاتھ میں اٹھائے پریڈ کی اور تصاویربھی بنوائیں  —فوٹو: لاہور قلندرز

رینجرز کے نوجوانوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی ہاتھ میں اٹھائے پریڈ کی اور تصاویربھی بنوائیں ۔

ذرائع کے مطابق پرچم کشائی تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا ،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر شہزاد نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر عثمان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کی انتظامیہ ٹرافی کو شاہین آفریدی ، فخر زمان ، حارث رؤف زمان خان کے آبائی علاقوں کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی لے کر جا چکے ہیں۔


مزید خبریں :