Time 01 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان نے اہلیہ کی دوست فرح خان کو بے قصور قرار دے دیا

فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین— فوٹو: فائل
 فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہاکہ فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ فرح خان پر انہوں نے بالکل غلط کیس کیا ہے، وہ عرصے سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہے، انہوں نے جمائما پر بھی ٹائلوں کا کیس بنایا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بیگم کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، اس سب کا مقصد مجھ پر اٹیک کرانا ہے، فرح خان بالکل بے قصور ہے، کہا گیا کہ فرح خان کی دولت میں 3 سال میں بہت اضافہ ہوا، ریئل اسٹیٹ میں پچھلے3 سال میں ویسے ہی بہت پیسہ آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے بھی فرح خان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :