Geo News
Geo News

Time 03 مئی ، 2022
پاکستان

صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 157 نمبر پر آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ180 ملکوں میں 157 نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ برس پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا۔

 سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے پریس فریڈم ڈے پر بیان میں کہا ہےکہ ادارتی پالیسی سے اختلاف آپ کا حق مگر کسی ادارے پر بزور طاقت اپنی مرضی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

صدر کراچی پریس کلب بقول فاضل جمیلی کا کہنا ہےکہ اظہار کی آزادی دراصل انکار کی آزادی ہے، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اظہارِ رائے کی آزادی کا بھر پور تحفظ کریں گے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔