Time 04 مئی ، 2022
پاکستان

عمران نیازی کی سیاست کا لیول فرح گوگی کا دفاع رہ گیا ہے: احسن اقبال

عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی/ فائل فوٹو
عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی/ فائل فوٹو

وفاقی  وزیر  برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہےکہ عمران نیازی کی سیاست کا لیول فرح گوگی کا دفاع رہ گیا ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں، پاکستان غلامی میں نہیں بلکہ عمران خان ذہنی پستی میں جارہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ عمران نیازی بتائیں، کیا 2018  میں امریکا انہیں دھاندلی سے اقتدارمیں لایا تھا؟ دھاندلی کی حکومت کو جمہوری قوتوں نے آئینی طریقے سے نکالا۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کرکے دشمنوں کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں، اگر سازش کے کرداروں کا پتا ہے تو قوم کے سامنے رکھیں ڈرامہ نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی سیاست کا لیول فرح گوگی کا دفاع رہ گیا ہے۔

مزید خبریں :