Time 04 مئی ، 2022
پاکستان

امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں: شہباز گل

ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکا بہادرجہاں کہے گا وہیں تجارت کریں گے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
 ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکا بہادرجہاں کہے گا وہیں تجارت کریں گے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری شہباز گل نے کہا ہےکہ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی نئی ڈاکٹرائن بنائی، جیواسٹریٹجک نہیں معاشی اسٹریٹجک کی، اس ڈاکٹرائن کا مقصددفاع سےنکل کرپاکستان کی معیشت بہترکرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ملک ہزاروں میل دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی، ہم کسی کی پراکسی جنگ نہیں لڑیں گے، اس سلسلے میں ہی روس کا دورہ ہوا، روس کے دورے میں 30 فیصد گیس پیٹرول کی آفرہوئی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ  امریکاسپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں، ایک سپرپاور کے گھٹنوں میں بیٹھ کرکیا ملے گا، ڈکٹیشن لے کر نہیں بلکہ امریکا سے ایسی دوستی چاہتےہیں جیسے بھابھی  اور ننددوستی چاہتی ہیں۔

انہوں  نے مزید  کہا کہ ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکا بہادرجہاں کہے گا وہیں تجارت کریں گے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، نہ چاہتے ہیں کوئی ملک ہمیں مردہ بادکہے۔

شہباز گل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنربہترین کام کر رہا تھا لیکن اسے فارغ کردیا گیا۔

مزید خبریں :