Time 06 مئی ، 2022
پاکستان

شاہد آفریدی بیٹیوں کو عیدی کیوں نہیں دیتے؟

حالیہ عید کے موقع پر شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے ان کی بیٹیوں سے مختلف سوالات کیے گئے/فوٹوفائل
حالیہ عید کے موقع پر شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے ان کی بیٹیوں سے مختلف سوالات کیے گئے/فوٹوفائل

سابق کپتان  شاہد آفریدی نے عید کے موقع پر بیٹیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان کی بیٹیوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔

والد کی جانب سے ملنے والی عیدی کے سوال پر لالہ کی چھوٹی بیٹی کا کہنا تھا کہ ’بابا کہتے ہیں عیدی دوں گا لیکن نہیں دیتے اس کے علاوہ بابا سے کبھی بھی پیسے مانگے تو وہ دے دیتے ہیں اور امی سے پیسے مانگے جائیں گے تو وہ کہتی ہیں بابا نے دے دیے،‘۔

بیٹی کے جواب پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ کیوں کہ بیٹیوں کا ہر دن عید کا دن ہوتا ہے، یہ جب بھی مجھ سے پیسوں کی خواہش کرتی ہیں میں پوری کردیتا ہوں۔

گاؤں اور شہر میں گزاری عید سے متعلق لالہ کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے عید نہیں گزاری صرف ایک بار گئے تھے لیکن گاؤں کی عید میں مزہ نہیں آتا کیوں کہ وہاں پابندیاں زیادہ ہیں، یہاں بابا ہیں تو دوستوں سے ملنا جلنا زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث یہاں کی عید میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

مزید خبریں :