دعوت پر آیا شخص قیمتی زیورات کھاگیا

چنئی میں دعوت کا انتظام جیولری کی دکان پر کام کرنے والے شخص کی جانب سے کیا گیا تھا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
چنئی میں دعوت کا انتظام جیولری کی دکان پر کام کرنے والے شخص کی جانب سے کیا گیا تھا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں عید کی دعوت پر آیا ایک شخص  کھانے کے ساتھ لاکھوں روپے  کے زیورات نگل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں دعوت کا انتظام جیولری کی دکان پر کام کرنے والے شخص کی جانب سے کیا گیا تھا۔

بھارتی  میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ دعوت کے اختتام کے بعد میزبان کو اندازہ ہوا کہ ان کا ہیروں کا ہار، سونے کی چین اور ڈائمنڈ لاکٹ الماری سے غائب ہیں، سوچ بچار کے بعد اس شخص کو اندازہ ہوا کہ ان کے زیورات دعوت پر آئے شخص نے ہی چوری کیے ہیں جس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ پولیس نے جب اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار روپے کے زیوات نگل چکا ہے۔

پولیس کی جانب جب عبداللہ کے معدے کی اسکیننگ کی گئی تو ان کے پیٹ میں زیورات کی موجودگی کا علم  ہوا جس کے بعد مجرم مجرم کو اینیما دیا گیا اور اس کے معدے سے زیورات برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا  ہےکہ ملزم نے یہ زیورات نشے کی حالت میں نگلے تھے۔


مزید خبریں :