دنیا
Time 08 مئی ، 2022

امسال کون سے افراد حج نہیں کر سکیں گے؟ سعودی وزارت حج نے بتا دیا

حج کے قواعد، انتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا: جاری اعلامیہ/فوٹوفائل
حج کے قواعد، انتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا: جاری اعلامیہ/فوٹوفائل

حج کی ادائیگی کے حوالے سے سعودی وزارت حج  و عمرہ کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔

مزید خبریں :