نیپالی کوہ پیما نے ریکارڈ 26 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا

کامی ریتا شیرپا نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑا / اے ایف پی فوٹو
کامی ریتا شیرپا نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑا / اے ایف پی فوٹو

ایک نیپالی کوہ پیما نے 26 بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

درحقیقت کامی ریتا شیرپا نے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑا ہے جو انہوں نے 2021 میں 25 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے بنایا تھا۔

50 سالہ کوہ پیما نے 8 ہزار 848 میٹر سے زائد بلند چوٹی کو 7 مئی کو سر کیا اور اس مہم میں ان کے ہمراہ مزید 10 شیرپا کوہ پیما بھی تھے۔

نیپالی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل تارا ناتھ ادھیکاری نے بتایا کہ کامی ریتا نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کامی ریتا نے جس راستے سے ماؤنٹ ایورسٹ کو 26 ویں بار سر کیا وہ وہی تھا جو دنیا کی بلند ترین چوٹی کو 1953 میں پہلی بار سر کرنے کے لیے سر ایڈمنڈ ہیلری اور نیپالی شیرپا تینزنگ نورگے نے اختیار کیا تھا۔

1953 کے بعد سے ماؤنٹ ایورسٹ کو 10 ہزار 657 بار سر کیا جاچکا ہے جبکہ ان مہمات کے دوران اب تک 311 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

مزید خبریں :