کھیل

پاکستان نے ایشین گیمز ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس میں ہونیوالے ایونٹ ہیراز ڈی جارڈی میں پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔ —فوٹو: عثمان خان
پیرس میں ہونیوالے ایونٹ 'ہیراز ڈی جارڈی' میں پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔ —فوٹو: عثمان خان 

گزشتہ برس حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان ایک سال بعد دوبارہ ایکشن میں آگئے، پیرس میں ہونیوالے ایونٹ میں عثمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

پیرس میں ہونیوالے ایونٹ  'ہیراز ڈی جارڈی' میں پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔ 

عثمان خان کو اس بار جس گھوڑے کا ساتھ تھا اس کا نام "ایڈین ڈی ووریا " تھا جو انہوں نے صرف دس روز قبل حاصل کیا ۔ 

جیو نیوز سے گفتگو میں عثمان خان نے بتایا کہ ان کی ڈریساج میں شاندار پرفارمنس رہی، شو جمپنگ میں ایک فینس گری جبکہ کراس کنٹری میں چھ پنالٹی پوائنٹس ملے ۔اگر یہ پنالٹی پوائنٹس نہ ہوتے تو پاکستان آسانی سے پو ڈیم پر آسکتا تھا ۔کراس کنٹری میں گھوڑے کو مخصوص وقت میں فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ 

عثمان خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے محتاط رہتے ہوئے ایشین گیمز کی پوزیشن سیکیور کی ۔ حادثے کے ایک سال بعد کھیل میں واپس آیا جس پر کافی اچھا محسوس کررہا ہوں، نئے گھوڑے کے ساتھ پرفارم کرکے اندازہ ہوا کہ اس کے ساتھ میڈل جیت سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں ۔

عثمان خان نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ یورپین ایکیوسٹرین سرکٹ میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا ہو۔ 

مزید خبریں :