09 مئی ، 2022
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ صرف رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں حکومت کو 118 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔
ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کا پروگرام تھا کہ عدم اعتماد نہ ہوئی تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے رئیل اسٹیٹ کو ڈھائی سال تک ایمنسٹی دی، ایسا کہاں ہوتا ہے؟
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صرف مئی میں پٹرول اور ڈیزل کی مد میں حکومت کو 118 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔