پاک، ویسٹ انڈیز میچز کیلئے مقام کی تبدیلی پر غور

اگر جڑواں شہروں میں سیاسی صورتحال غیر معمولی ہوئی تو تینوں ایک روزہ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیے جائیں گے/ فائل فوٹو
اگر جڑواں شہروں میں سیاسی صورتحال غیر معمولی ہوئی تو تینوں ایک روزہ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیے جائیں گے/ فائل فوٹو

جڑواں شہر راولپنڈی  اور اسلام آباد میں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث  پاکستان  اور ویسٹ  انڈیز   کے درمیان ایک ون ڈے میچز کی سیریز کے مقام  کی تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر جڑواں شہروں میں سیاسی صورتحال  غیر معمولی  ہوئی تو  تینوں  ایک روزہ  میچز  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل  کردیے جائیں  گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیشنل اسٹیڈیم اور قدافی اسٹیڈیم میں پچز کے کام کے باعث سیریز کراچی یا لاہور منتقل نہیں ہوسکتی  لہٰذا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم موجودہ صورتحال میں سیریز کی میزبانی کے لیے واحد آپشن بچےگا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان اور راولپنڈی کے علاوہ فی الحال ملک کے تمام اسٹیڈیمز میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی  )سیریز کی تاریخوں کو تبدیل کرنے  پر آمادہ نہیں لہٰذاسیریز شیڈول کے مطابق ہی کھیلی جائےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے 8 ، 10 اور  12 جون کو ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :