Time 10 مئی ، 2022
پاکستان

کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب، کراچی میں پانی کی قلت کا خطرہ

جھیل میں پانی کی سطح 56 سےکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرکراچی کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی/ فائل فوٹو
جھیل میں پانی کی سطح 56 سےکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرکراچی کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی/ فائل فوٹو

کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گئی جس سے کراچی  میں پانی کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا  ہے۔

کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر کا کہنا ہےکہ جھیل میں پانی کی سطح 56 سےکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرکراچی کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ کراچی کو اس جھیل سے 1200کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے، گلیشیئرز اوربارشوں کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں :