17 فروری ، 2012
اسلام آباد…پاک ،افغان، ایران سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، بیس رکنی اعلامیئے میں تینوں صدور نے مشترکہ تعاون کو موثر طور پر فروغ دینے پر زور دیا ہے ، اعلامیئے میں کہاگیاہے کہ گزشتہ سربراہ اجلاسوں میں طے کیے گئے امورپر عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔تینوں ملک ملکی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور داخلی سلامتی کا تقدس یقینی بنائیں گے اورداخلی معاملات میں عدم مداخلت کیساتھ باہمی احترام کویقینی بنایا جائے گا،تینوں ممالک اپنی حدودکسی دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اعلامیئے میں گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی بھی غیر ملکی دباوٴ کو خاطر میں نہ لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیاہے۔کانفرنس کے بعدوزیراعظم نے پاک،افغان،ایران سربراہان کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔