کے الیکٹرک نے کراچی میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی خبروں کی تردید کردی

شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پرموجودہے، ترجمان کے الیکٹرک— فوٹو: فائل
شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پرموجودہے، ترجمان کے الیکٹرک— فوٹو: فائل

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پرموجودہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ہم کراچی میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، 20 فیصد سے کم نقصان والےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، 400کے قریب صنعتی فیڈرز  پر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لانڈھی، بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں عدم ادائیگی پرکچھ کنیکشنز منقطع کیے گئے ہیں ، بجلی کی فراہمی بلوں کی ادائیگی سے مشروط ہے۔

مزید خبریں :