دنیا
Time 11 مئی ، 2022

بھارت میں شدید گرمی، پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے

بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے ہیں۔—فوٹو: رائٹرز
بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے ہیں۔—فوٹو: رائٹرز

بھارت ان دنوں  شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے  پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں اور ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں امدادی کارکنان روزانہ پانی کی کمی کی وجہ سے گرنے والے درجنوں  پرندوں کو اٹھا رہے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر ریاست کے سب سے بڑے شہر احمدآباد میں پانی کے وسائل کو خشک کررہی ہے اور پرندوں کے  پیاسے ہونے اور پھر آسمان سے گرنے کا باعث بن رہی ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں موسم گرما سے پہلے کے گرم ترین مہینوں میں جنوبی ایشیا کے بڑے حصے سوکھ رہے ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں  چیئریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام جانوروں کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں ہزاروں پرندوں کا علاج کیا ہے۔

ان کے مطابق ریسکیو اہلکار روزانہ درجنوں کی تعداد میں اونچی اُڑان والے پرندے جیسے کبوتر، چیلیں ، طوطے زمین پر گرنے کی وجہ سے اسپتال میں لاتے ہیں۔

ٹرسٹ کے ساتھ مل کام کر کرنے والے اہلکار منوج بھاؤسر کا کہنا ہے کہ یہ سال گرمی کے لحاظ سے  بدترین سال  رہا ہے۔ ہم نےان پرندوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا ہے جنہیں اس گرمی کی وجہ سے  بچانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹروں کو بدھ کے روز پرندوں کو ملٹی وٹامن کی گولیاں کھلاتے اور سرنج کا استعمال کرتے ہوئے ان کے منہ میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔—فوٹو: رائٹرز
ڈاکٹروں کو بدھ کے روز پرندوں کو ملٹی وٹامن کی گولیاں کھلاتے اور سرنج کا استعمال کرتے ہوئے ان کے منہ میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔—فوٹو: رائٹرز

ٹرسٹ کے زیر انتظام اسپتال میں جانوروں کے ڈاکٹروں کو بدھ کے روز پرندوں کو ملٹی وٹامن کی گولیاں کھلاتے اور سرنج کا استعمال کرتے ہوئے ان کے منہ میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گجرات میں صحت کے حکام نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں کو ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مزید خبریں :