سندھ حکومت کیجانب سے چین سے منگوائی گئیں49 بسیں کراچی پہنچ گئیں

سندھ حکومت کی جانب سے منگوائی گئی49 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔—فوٹو: شرجیل انعام میمن بوئٹر
سندھ حکومت کی جانب سے منگوائی گئی49 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔—فوٹو: شرجیل انعام میمن بوئٹر

سندھ حکومت کی جانب سے منگوائی گئی49 بسیں چین سے کراچی بندرگاہ  پہنچ گئیں۔

وزیر اطلاعات سندھ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹر پر چین سے کراچی پہنچنے والی  بسوں کی تصویریں اپ لوڈ کیں اورشکر الحمداللہ لکھا۔

رپورٹس کے مطابق 49 بسیں پیپلز انٹراسٹی بس پروجیکٹ اور 20 بسیں ایدھی اورنج لائن منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران پہنچ جائیں گی۔ 

حکام محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی اور لاڑکانہ کے لیے 250 بسیں لارہی ہے، منصوبے کےتحت کراچی 6 مختلف روٹس پر 200 سےزائد بسیں چلائی جائیں گی، پہلےمرحلے میں 50 بسیں کراچی کے 2 روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ بس منصوبے کے لیےکراچی میں 5 ٹرمینل قائم کیےجارہےہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے مرحلے میں بس روٹ ون میں ماڈل کالونی سے آرام باغ تک چلائی جائےگی جبکہ 35 کلو میٹرطویل روٹ تھری پر بسیں ناگن چورنگی سے کورنگی صنعتی ایریا تک جائیں گی۔

حکام کے مطابق منصوبے کو سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلزبس سروس کا نام دیا گیا ہے، اس  منصوبے سےلاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ8 ارب روپے کی 250 بسوں کا منصوبہ سابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے منظورکرایا تھا۔


مزید خبریں :