Time 12 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان کو لے کر مشی اور ریحام خان پھر آمنے سامنے

ان دنوں سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کسی انٹرویو سے قبل بال سنوار رہے ہیں/ فائل فوٹو
ان دنوں سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کسی انٹرویو سے قبل بال سنوار رہے ہیں/ فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد  جہاں ان کے سیاسی مخالفین کے بیانات سامنے آرہے ہیں وہیں ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی تنقید میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کسی انٹرویو سے قبل بال سنوار رہے ہیں۔

ریحام خان نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی کہ ’ہینڈسم نہ بنو گے دوبارہ‘۔

ریحام خان کی ٹوئٹ پر اداکارہ مشی خان معمول کی طرح چپ نہ رہ سکیں اور ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ’ اور تم کو ایسا موقع نہ ملے گا دوبارہ لہٰذا فکر نہیں اور ذکر نہیں‘۔

بعد ازاں ریحام خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف کے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق بیان کو شیئر کیا گیا جس پر مشی خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ چینی سے پہلے آپ پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ دونوں مضر صحت ہیں‘۔


مزید خبریں :