Time 12 مئی ، 2022
پاکستان

مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، صدر کا چیف جسٹس کو خط

جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے، خط— فوٹو: فائل
جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے، خط— فوٹو: فائل

حکومت کی تبدیلی میں مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو   سیاسی و  معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام میں بڑی سیاسی تفریق  پیدا ہو رہی ہے، تمام اداروں کافرض ہےکہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کی  بھرپور کوششیں کریں۔

صدر  نے خط میں مزید لکھا کہ افسوس تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہو  رہے ہیں،کنفیوژن  پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے،جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی۔

صدر مملکت نے خط میں مزید لکھا کہ میمو گیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

خط کا عکس— ایوان صدر ٹوئٹر
خط کا عکس— ایوان صدر ٹوئٹر


خط کا عکس— ایوان صدر ٹوئٹر
خط کا عکس— ایوان صدر ٹوئٹر


مزید خبریں :