13 مئی ، 2022
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں اور حالات خراب ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔