کراچی دھماکا: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی، بال بیئرنگ اورڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا: رپورٹ/ فوٹو اے ایف پی
دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی، بال بیئرنگ اورڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا: رپورٹ/ فوٹو اے ایف پی

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صدر میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کی  ابتدائی رپورٹ تیار  کرلی۔

بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل کے کیریئر میں نصب کیا گیا تھا اور بی ڈی ایس کے عملے کو جائے وقوعہ سے سائیکل کے پارٹس ملے جب کہ دھماکےکی جگہ سے 55 اسٹیل بال بیئرنگ بھی ملے۔

رپورٹ کے مطابق  دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی، بال بیئرنگ اورڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا  گیا جب کہ دھماکے سے 7 کاریں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جناح  اسپتال  انتظامیہ کا کہنا ہےکہ صدر دھماکے کے 2 زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جن  میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے زخمی کو ڈسچارج کردیا گیاہے۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق زخمیوں کے جسم سے بال بیرنگز نکالے گئے، ان کے جسم پرجلنے کے نشان بھی ہیں جب کہ کچھ زخمیوں کی مختلف ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔


مزید خبریں :