Time 13 مئی ، 2022
کھیل

خود پر تنقید سن کر ٹی وی کی آواز بند کردیتا ہوں: کوہلی

مجھ پر تبصرے کرنے والے وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹو
مجھ پر تبصرے کرنے والے وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں: سابق بھارتی کپتان/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی خراب کارکردگی کے باعث ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور انہوں نے خود پر ہونیوالی تنقید کو لے کر بات کی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے رواں سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ  بڑھتے ہوئے ناقدین کو روکنے کے لیے وہ ٹی وی کی آواز بند کردیتے ہیں۔

رواں آئی پی ایل کے سیزن میں  سن رائزز حیدر آباد کے خلاف  ایک بار پھر ’ گولڈن ڈک ‘ پر آؤٹ  ہونے کے  بعد کرکٹ مبصرین نے کوہلی کو کھیل سے بریک لینے کا مشورہ دیا تھا۔

کوہلی  نے مبصرین کے تبصرے پر کہا تھا کہ وہ لوگ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں، وہ لوگ میری زندگی نہیں جی سکتے، وہ ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان پر  تنقید کرتا ہے تو وہ ٹی وی کی آواز کم کردیتے ہیں اور ان آوازوں پر توجہ بھی نہیں دیتے۔

مزید خبریں :