دنیا
13 مئی ، 2022

اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں قتل خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا

اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر بھی دھاوا بولا ،اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شریک افراد پر تشدد اور بدسلوکی کی— فوٹو : سوشل میڈیا
اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر بھی دھاوا بولا ،اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شریک افراد پر تشدد اور بدسلوکی کی— فوٹو : سوشل میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والی  الجزیرہ کی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا  کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات مقبوضہ بیت المقدس کے کیتھولک چرچ میں اداکی گئیں۔

آخری رسومات میں اہلخانہ، فلسطینی کابینہ کے اراکین، عیسائیوں برادری کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ خاتون صحافی کی تدفین مقبوضہ بیت المقدس کے جبل صہیون قبرستان میں کی گئی۔

اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر بھی دھاوا بولا ،اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شریک افراد پر تشدد اور بدسلوکی کی۔

اسرائیلی فوج نے جنازے میں شریک متعدد نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM